پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کیلئے23رکنی کمیٹی قائم

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی نگرانی کیلئے تئیس رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی اپنی رپورٹ دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی۔

قومی اسمبلی کے قائمقام اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی جس کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کے نمائندے شامل کئے گئے ہیں۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے علاوہ مسلم لیگ نون کے رانا افضال، عبدالقادر بلوچ، اویس لغاری، صلاح الدین ترمزی اور اسفن یار بھنڈارا شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی، فتح محمد حسنی، جے یو آئی کے اکرام درانی اور طلحہ محمود کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ تحریک انصاف کے اسد عمر اور شبلی فراز ، اے این پی کے امیر حیدر ہوتی اور باز محمد خان اپنی جماعتوں کی نمائندگی کریں گے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور فاٹا کی نمائندگی جی جی جمال کریں گے۔ ق لیگ کے مشاہد حسین، پختونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو اور عباد اللہ کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کمیٹی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور منصوبوں کی بہتری کے لئے تجاویز دے سکے گی، کمیٹی کو کارروائی چلانے کے لئے طریقہ کار طے کرنے اور قواعد کی تیاری کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔ کمیٹی اپنی رپورٹس دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی۔ سماء

PTI

PUNJAB

CHIEF

RUSSIA

terrorists

GEO

SKARDU

PAK CHINA ECONOMIC CORRIDOR

TALIBAN

north Karachi

Aftab Alam

@imrankhanpti

JOURNALIST

BROTHERS

Jos Buttler

SAMAA TV

PARLIAMENTARY

Tabool ads will show in this div