اورنج لائن ٹرین میں عوام چندماہ بعد سفر کرسکیں گے

چین کے تعاون سے شروع ہونے والا منصوبہ تکمیل کےقریب

لاہور ميں اورنج لائن ٹرين کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہری فروری 2020 سے سفری سہولت حاصل کر سکيں گے۔

ابتداء میں اورنج لائن ٹرين کو 22 جنوری سے 22 فروری کے درمیان چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

چين کے تعاون سے 2015 ميں شروع ہونے والا منصوبہ اب تکميل کے قريب ہے۔ کام کے دوران کئی رکاوٹيں بھی آئيں، کبھی فنڈز رکے اور کبھی عدالتی حکم کے باعث تعطل آيا۔

مئی ميں سپريم کورٹ کی ڈيڈ لائن ختم ہونے سے پہلے سول ورک مکمل کيا گيا جبکہ 6 ماہ ميں چينی عملے نے اليکٹريکل اور مکينيکل کام مکمل کر کے ٹيسٹنگ کا عمل شروع کر ديا ہے۔

اورنج لائن ٹرين کےليے 26 اسٹيشنز پر 27 کلو ميٹر کا ٹريک بچھايا گيا ہے۔ چين کی جانب سے ديا گيا ايک ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ استعمال ہوا ہے جب کہ پنجاب حکومت نے ساڑھے 24 ارب روپے اس منصوبے کے ليے جاری کيے ہيں۔

ORANGE LINE TRAIN

Tabool ads will show in this div