Technology

جرمنی میں گیمز کون شو کا مسلسل ساتویں سال انعقاد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کولون : شائقين کی دلچسپی اور ويڈيو گيمز کی دلکشی کے باعث جرمنی ميں مسلسل ساتويں سال گيمز کون کا انعقاد ہوا، جہاں خوبصورت اينی ميشنز اور گرافکس سے بھرپور گيمز کے علاوہ دلچسپ چہروں نے لوگوں کو بھرپور تفريح فراہم کی۔

کولون کے کنونشن سينٹرز ميں جرمن شہريوں نے جم کر مزے کئے، اساسن کریڈ کے قاتل کردار، ہالو۔5 کے گارجينز اور اسٹار وارز کے ولن ڈارتھ ويڈر کے سپاہی، کولون کے ويڈيو گيم ميلے مشہور گيمز کے کريکٹرز بھی موجود تھے۔

شائقين انٹر ايکٹو کے ساتھ ورچوئل گيمز سے بھی لطف اندوز ہوئے، ايونٹ ميں پلے اسٹيشنز کے علاوہ معروف برانڈز نے اپنے آنے والے ويڈيو گيمز بھی متعارف کرائے۔

کھيل کود اور موج مستی کا يہ سلسلہ 9 اگست تک جاری رہے گا۔ سماء

بین الاقوامی

Animation

Tabool ads will show in this div