Technology

ایم آئی35ہیلی کاپٹر،پاکستان اورروس کےدرمیان تاریخی عسکری معاہدہ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


ماسکو / راول پنڈی : پاکستان اور روس کے درمیان چار ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان ان ہیلی کاپٹرز کی خریداری کیلئے ایک سال سے بات جاری تھی۔

مزید پڑھیں : روس میں آرمی چیف جنرل راحیل کی دھوم

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان اور روس کے عسکری حکام معاہدے پر دستخط کے موقع پر موجود تھے، یہ ہیلی کاپٹرز قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں استعمال کیے جائیں گے۔ دو ماہ قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ روس کے دوران روس سے ان ہیلی کاپٹرز خریدنے کی ڈیل حتمی مراحل میں پہنچی تھی۔

پاکستان 2009 سے ان ہیلی کاپٹروں کو خریدنے کی کوشش کررہا ہے۔ دونوں ممالک نے گزشتہ نومبر دفاعی تعلقات بڑھانے کے لیے باہمی دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جب کہ پہلی مشترکہ بحری مشقیں ستمبر میں سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوں گی، روس نے پاکستان کو فوجی تربیتی پروگرام کی دعوت بھی دی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ روس کے موقع پر دونوں ممالک کے مابین دیگرچار معاہدے بھی طے پائے گئے۔

واضح رہے کہ موجودہ حالات میں آرمی چیف کے دورہ روس کو غیر معمولی قرار دیا گیا ہے، دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی، تجریہ کاروں کے مطابق آرمی چیف کا دورہ روس خطے میں نئی صف بندیوں کی طرف اشارہ ہے۔

آرمی چیف کے دورہ روس کے دوران دونوں ممالک کی آرمڈ فورسز میں مشترکا جنگی مشقوں، ملڑی ہارڈ ویئر کی خرید و فروخت اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔ سماء

DEFENSE

RUSSIA

RAHEEL

Faryal Makhdoom

Tabool ads will show in this div