شبلی فراز کی دھرنا ناکام ہونے کی پیشگوئی

فضل الرحمٰن کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں

سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کہتے ہیں کہ حکومت مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی جب کہ دھرنا ناکام ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوکر ہیرو بننا چاہتے ہیں اور ہم گرفتار کر کے اتنی اہمیت نہیں دینا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے۔

قائد ایوان کا کہنا تھا کہ مذاکرات منسوخی سے ثابت ہوگیا اپوزیشن ایک پیج پر نہیں۔

SHIBLI FARAZ

Tabool ads will show in this div