کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں کیا غائب ہے؟

معروف سماجی کارکن، گلوکار اور تعلیم کیلئے مصروف عمل شہزاد رائے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں پوچھا گیا ہے کہ اس تصویر میں کیا چیز غائب ہے۔
معروف گلوکار، سماجی کارکن اور تعلیم کیلئے مصروف عمل شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے ایک انوکھا سوال کر ڈالا۔
Something is missing in this pic ... any guess? pic.twitter.com/sJ5sQbrhL0
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) October 17, 2019
سیاہ پس منظر کے ساتھ شہزاد رائے کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک مونو گرام یعنی کالی سفید رنگ میں تصویر شیئر کی گئی، جس کے ساتھ شہزاد نے لکھا کہ " کہ انہیں بتائیں کہ اس تصویر میں کیا کمی ہے"۔
بس جناب شہزاد رائے کا یہ پوچھنا تھا کہ لوگوں کے انوکھے جوابات کا تاندھا بندھ گیا، کسی نے کہا اچھے رنگ، تو کسی نے ان کی مسکراہٹ کو کمی قرار دیا۔ کسی نے اچھے لباس تو کسی نے اہل خانہ کے ساتھ نہ ہونے کا جواب دیا، مگر شہزاد رائے کو اصل جواب کا انتظار رہا۔
Half of your finger ?
— Natasha Kundi نتاشا کُندی (@NatashaKLondon) October 17, 2019
تصویر پر لوگوں کے جوابات کا سلسلہ طویل ہوا تو اچانک ایک بلاگر خاتون نے شہزاد کو جواب میں لکھا کہ آپ کی آدھی انگلی، ، جس پر شہزاد رائے نے انہیں داد دیتے ہوئے کہا کہ " جی میم آپ نے بالکل درست کہا ہے" ۔