پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب، ویکسی نیشن کا آغاز

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو سے بچاؤ مہم شروع کردی گئی ہے، زندگی بھر کی معذوری دينے والے مرض سے بچاؤ کیلئے لاکھوں بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہيں، قطرے پلانے والے عملے کی حفاظت کیلئے بھی سخت اقدامات کئے گئے ہيں۔

پاکستان کو پوليو فری بنانے کا خواب پورا کرنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا ایک بار پھر آغاز ہوگیا ہے۔

کندھ کوٹ کے ضلع کشمور ميں 2 ماہ بعد مہم شروع ہوئی ہے، ضلع بھر میں 2 لاکھ سے زيادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کیلئے 563 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔

ضلع بھکر میں 3 روزہ مہم کے دوران 2 لاکھ  55 ہزار 241 بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے۔

 يہی نہیں بلوچستان ميں بھی 3 روزہ مہم کے دوران 24 لاکھ 72 ہزار 616 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، تمام مقامات پر سيکيورٹی کے بھی کڑے پہرے ہیں۔ سماء

HEALTH