بھارت نے پاکستانیوں کوویزے دینے پرنئی پابندیاں لگا ديں
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : بھارت نے پاکستانی سیاحوں پر نئی پابندیاں لگا ديں۔۔ ویزا کیلئے درخواست دينے والوں کو چھ ہفتے پہلے پوليو کے قطرے پينے کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہو گا۔
بھارت نے ويزا کے خواہش مند پاکستانيوں پر تیس جنوری سے نئي پابندياں لگانے کيلئے پولیو کا عذر تراشا ہے۔
بھارتي ہائي کميشن کي جانب سے دفتر خارجہ کو لکھے گئے خط ميں کہا گيا ہے کہ بھارت آنے والے ہر پاکستانی کو چھ ہفتے پہلے پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔۔ بھارتي ویزا کيلئےعالمی ادارہ صحت کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا بھی لازمی ہو گا۔
وزارت خارجہ نے بھارت جانے والوں کو ان شرائط پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے۔ سماء
نے
package
orange
channels
تبولا
Tabool ads will show in this div