غضب کیا جو میرا نے نکاح پر نکاح کرلیا، عدالت کا پیش ہونے کا حکم

اسٹاف رپورٹ

لاہور : اسکینڈلز اور میرا کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اداکارہ ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی ہیں لیکن اس بار الٹی سیدھی انگریزی بولنے کی وجہ سے نہیں بلکہ شوہر ہونے کے دعوی دار عتیق الرحمان کی وجہ سے، نکاح پر نکاح کرنے کے دعوے پر لاہور کی مقامی عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیے ؛ امریکا میں میرا کے نئے لشکارے

فلموں سے آؤٹ لیکن خبروں میں ہميشہ ان رہنے والی اداکارہ ميرا ايک بار پھر مشکل ميں پھنس گئیں، ميرا کے شوہر ہونے کے دعويدار عتيق الرحمان کو اداکارہ کی آزادی کچھ زيادہ نہيں بھارہی اور عدالت کے ذريعے انہيں اپنی بيوی ثابت کرنے کے درپے ہيں۔

عتيق الرحمان کے نکاح پر نکاح کے دعوے پر لاہور کی سول عدالت نے اداکارہ کی مشکلات بڑها ديں اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر کو پيش کرنے کا حکم دے ديا۔

مزید پڑھیے ؛ بغیر ٹکٹ کے میرا میچ دیکھنے پہنچ گئیں

عتيق الرحمان کا دعويٰ ہے کہ میرا نے ان کی منکوحہ ہوتے ہوئے ايک اور نکاح کيا، جس کی قانون اور مذہب میں اجازت نہیں، ميرا تو اس الزام سے صاف انکاری ہيں، اسی لئے اپنی صفائی پيش کرنے کیلئے کبھی عدالت کے بلانے پر بھي پيش نہيں ہوئيں ليکن اب کی بار شايد انہيں پيش ہونا ہی پڑے۔ سماء

KHALISTAN

ZARDARI

high court

captain

انٹرٹینمنٹ

LOLLYWOOD

Tabool ads will show in this div