کرنسی اسمگلنگ کیس: ایان علی آج بھی بچ نکلیں
ویب ایڈیٹر:
راولپنڈی:سپر ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ چالان مکمل نہ کرنے پر کسٹم عدالت نے تفتیشی افسرکی سرزنش کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
کرنسی اسمگلنگ کیس میں کورٹ یاترا پر آئی ماڈل ایان علی کے اسٹائل ہمیشہ ہی ایک سے بڑھ کر ایک رہے ہیں۔ سیکورٹی گارڈز کے حصار میں عدالت پہنچنے والی سپر ماڈل نے آج ہمیشہ کی طرح کالا چشمہ پہنا لیکن سنہرے بالوں کو دیا ایک نیا روپ ۔
کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے کیس کی سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں ملوث ملزمان ابھی تک مفرور ہیں اس لئے چالان تاحال مکمل نہیں ہو سکا، عدالت نے کسٹم حکام کی سرزنش کرتے ہوئے چالان مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی ۔
مزید پڑھیے: ڈالر گرل کو عیدی مل گئی، ایان علی 4 ماہ بعد ضمانت پر رہا
ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں شریک ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی استدعا بھی کی گئی،کسٹم پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ2 ملزمان کا معاملہ الگ ہے، ایان علی پر فرد جرم عائد کی جائے لیکن ایان علی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔
مزید پڑھیے: ایان علی آج بھی فرد جرم سے بچ گئیں، عدالت یاترا وکھرے اسٹائل میں
عدالت نے شریک ملزمان اویس اور ممتاز سے متعلق حتمی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 4ستمبر تک ملتوی کردی۔ سماء