پاکستان مخالف فلم خود بھارت کیلئے رسوائی کا سامان کرگئی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :

کراچی :  مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے فلم انڈسٹری کو ہتھیار بنا لیا، لیکن یہاں بھی ناکامی مقدر بنی،  پاکستان مخالف فلم فینٹم باکس آفس پر بری طرح پٹ گئی، شائقین نے ناکامی کا لیبل لگا کر مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ دے مارا ۔

مودی سرکار کا  پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہر محاذ پر ناکام  ہوگیا، جس کے بعد بھارت کے چہرے پر لگا رسوائی کا داغ مزید گہرا  ہوگیا،   مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے اپنی سب سے تگڑی حسینہ کو استعمال کیا  اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ فلم ''فینٹم'' بنا ڈالی ، لیکن اپنے ہی ملک میں رسوائی مقدر بنی۔

باکس آفس کی ابتدائی رپورٹ نے ہی فلم کو  ٹھس قرار دے دیا ، پچپن کروڑ سے بننے والی فلم کے لیے اپنے پیسے نکالنا بھی مشکل  ، اب تک صرف آٹھ کروڑ کا بزنس ہی کرسکی، جبکہ شائقین نے بھی ناکامی کا لیبل لگا کر مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ دے مارا ۔پاکستان دشمنی میں اندھی مودی سرکار بھول گئی کہ  نظریاتی لڑائی سفارتی سطح پر لڑی جاتی ہے ، سینما گھروں میں نہیں ۔ سماء

indian

Actor

anti pakistan

PHANTOM

Tabool ads will show in this div