رنگا رنگ فیسٹیول میں ازبک صدر کی ڈانس پرفارمنس

اسٹاف رپورٹ

ثمر قند : ازبکستان کے شہر ثمر قند ميں بين الاقوامی ميوزک فيسٹول سجا، وسط ايشيائی رياستوں اور ديگر ملکوں سے آئے فنکاروں نے صلاحيتوں کے جوہر دکھائے تو ازبک صدر اور ديگر مہمان بھی ترنگ ميں آگئے۔

ازبکستان میں 5 روزہ ميوزک فيسٹیول کے آخری روز ازبک فنکاروں نے دل لبھانے والی پرفارمنس دی، آذربائيجان کی خواتين مخصوص انداز ميں جھوميں، انڈونيشين گلوکارہ نے بھی خوب سُر چھيڑے۔

وسط ايشيائی فيشن کے رنگ نے ايونٹ مزيد رنگين کيا، تاجک بچوں نے بھی خوب گایا، چينی فنکاروں کے قازقستان کا رقص شروع ہوا، ايسے ميں صدر اسلام کريموف بھی موڈ ميں آگئے، اسٹيج پر صدر کو ترنگ ميں ديکھا تو نيچے بيٹھے ديگر لوگوں نے بھی جھومنا شروع کرديا، عرب مہمان بھی ان کے ہمنوا ہوگئے۔

پروگرام کے اختتام میں آتشبازی کا دلکش مظاہرہ کیا گیا۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

Central Asia

Dance Festival

Islam Karimov

Tabool ads will show in this div