سکھر: ٹڈی دل سے زرعی فصلوں کو کروڑوں روپے کا نقصان

متعلقہ ادارے کوئی اقدامات کرنے سے قاصر

سکھر کے نواحی علاقے میں ٹڈی دل نے زرعی فصلوں پر حملے کرکے کروڑوں روپے کا نقصان کردیا۔

سکھر کے علاقے صالح پٹ، لالو پٹ، مبارک پور، ٹھکراٹو اوردیگرعلاقوں میں ٹڈی دل نے تباہ کاریاں مچادیں۔ ان حملوں میں کپاس و دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے آباد کار پریشان ہیں۔

تاہم اس صورتحال ہر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کوئی اقدامات کرنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں کسان اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں۔

SUKKUR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div