وادی کاغان کے پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری

پہاڑوں پر 8 انچ برفباری

گلگت بلتستان کے علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، جب کہ خنکی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ ہفتہ کے روز وقفے وقفے سے جاری رہے گا، جب کہ پہاڑوں پر بھی مزید برفباری ہوگی۔ گلگت بلتستان میں برفباری سے موسم سرد ہو گیا۔ علاقے میں 8 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ بابو سر ٹاپ پر برف باری نے موسم سرما کا رنگ جما دیا، تاہم برفباری کے باعث درہ برزل پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ وادی منی مرگ اور قمری کے درمیان زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔ خنجراب ٹاپ اور شندور ٹاپ پر بھی برفباری نے موسم دلکش اور سرد بنا دیا۔

میٹ آفس کا مزید کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان اور ما لاکنڈ ڈویژن میں بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔

ہفتہ کے روز سے بالائی خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی بلوچستان، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

کراچی میں گرد آلود ہوائیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں بحیرہ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث چل رہی ہیں۔ ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1300 کلومیٹر دور بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ہے اور اس کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے۔ آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران شہر قائد میں دن میں گرمی کی شدت زائد اور رات میں موسم خنک رہ سکتا ہے۔ کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38سے 39ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جب کہ رات میں خشک ہواؤں کے باعث خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم

راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں کہیں کہیں، جب کہ گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

اس دوران ہزارہ اور مالا کنڈ کے کچھ اضلاع میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : کشمیر: مظفر آباد(سٹی 29،ائر پورٹ25)،کوٹلی 29، گڑھی دوپٹہ 11، راولا کوٹ 08، خیبر پختونخوا: بالا کوٹ 23، دیر(اپر22، لوئر08)، مالم جبہ17 ، ڈی آئی خان 16، بشام 15، کاکول 13، کالام 08، پٹن، بونیر 12، سیدو شریف، چراٹ 10، تخت بھائی 07، میرکھانی06،دوریش05، پشاور(ائر پورٹ04، سٹی 05)، چترال02 ،بنوں 01، پنجاب : مری، منگلا 20، سیالکوٹ (ائر پورٹ19، سٹی12)، ، جوہر آباد، بھکر 16، گجرات10، حافظ آباد ، فیصل آباد 09، اسلام آباد(سید پور07،زیروپوئینٹ 05، گولڑہ 04، ائیرپورٹ 02، بوکرہ 01)، راولپنڈی (چکلالہ 04، شمس آباد 01)، لاہور(سٹی 11، ائر پورٹ02)، گوجرانوالہ، نورپور تھل06 ، نارووال، منڈی بہاؤالدین 05، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چکوال ، سرگودھا، قصور، جہلم 02، گلگت بلتستان : بگروٹ ، گوپس03 اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

SNOW FALL

DUSTY WIND

Tabool ads will show in this div