پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار کی بگ بیش میں انٹری

ندا ڈارنےسڈنی تھنڈرکیجانب سےڈیبیوکیا

پاکستان ويمن ٹيم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے بگ بيش ليگ ميں ڈيبيو کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹريليا ميں ويمن بگ بيش ليگ کا آغاز ہوگيا۔ افتتاحی ميچ سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے درميان کھيلا گيا۔ آل راؤنڈر نے سڈنی تھنڈرز کی جانب سے لیگ میں حصہ لیا اور پہلے میچ میں 12 رنز بھی بنائے۔

 

ندا نے 4 اوور ميں 44 رنز دے کر 2 وکٹيں حاصل کيں۔ 14 گيندوں پر 12 رنز کی اننگز کھيلی۔ ندا ڈار کی ٹيم کو 49 رنز سے شکست ہوئی۔

ندا ڈار بگ بيش ليگ کھيلنے والی پاکستانی کی پہلی خاتون کرکٹر ہيں۔

BIG BASH

NIDA DAR

Tabool ads will show in this div