جارجیا کی بیٹی کینٹرل مس امریکا منتخب
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : جارجیا کی دوشیزہ مس امریکا بن گئی، بیٹی کینٹرل کا انتخاب 54 حسیناؤں میں سے کیا گیا۔
امریکا میں ہونیوالے مقابلہ حسن میں جارجیا کی دوشیزہ مس امریکا منتخب ہوگئی، مقابلے کے ججز نے 54 حسیناؤں میں سے 21 سالہ بیٹی کینٹرل کو حسینہ امریکا منتخب کیا۔
بیٹی کینٹرل مس امریکا بننے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، پر وقار تقریب میں انہیں امریکی حسینا منتخب ہونے کے بعد تاج پہنایا گیا۔ سماء