پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی 20 میں شکست دیدی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کولمبو : پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دیدی، بولرز نے میزبان ٹیم کو 146 رنز تک محدود کردیا، سہیل تنویر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوررز میں 5 وکٹوں پر 175 رنز بنائے، میزبان ٹیم کو پاکستانی بولرز نے شروع سے ہی مشکلات میں ڈال دیا۔

سری لنکن ٹیم 176 رنز ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی، ملنڈا سری وردنا 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دھنان جیا ڈی سلوا اور چمارا کاپو گدیرا 31، 31 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے 3، انور علی نے 2 جبکہ عماد وسیم اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کو 2 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ سماء

T20

Tabool ads will show in this div