کوئٹہ، ڈینگی وائرس کا ایک اور شخص اسپتال داخل

اب تک 3 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

کوئٹہ میں ایک اور شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ژوب کے رہائشی مریض کو گزشتہ روز ڈینگی کے شبے میں آئسولیشن وارڈ لایا گیا جہاں ٹیسٹ کے بعد اس میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کو طبی امداد دی جا رہی ہے. اس وقت آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے 4 مریض فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

بلوچستان کے مختلف اسپتالوں میں 1900 سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اب تک 3 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Tabool ads will show in this div