ٹی20،اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کی سری لنکا کو شکست

ویب ایڈیٹر :

 

کولمبو :   سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کو شکست دے کر  ٹی 20 سیریز بھی اپنے نام کرلی، قومی کرکٹ ٹیم کی جیت میں اہم کردار انور علی نے ادا کیا، جس نے دھواں دھار بیٹنگ سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

 

سری لنکا کے شہر کولمبو کے پریما داس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹی 20 میچ کا آغاز  پاکستان کیلئے اچھا ثابت نہ ہوا، جب سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،  ایک سو تہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان  کی بیٹنگ لائن آغاز میں اچھا  کھیل نہ پیش کرسکی اور صرف چالیس کے اسکور پر آدھی ٹیم اپنا سا منہ لیے پویلین لوٹ آئی، ا دونوں اوپنرز تیسرے اوور میں سولہ کے مجموعی اسکور پر  آؤٹ ہوئے۔

 

سیلفی ماسٹر احمد شہزاد  صرف سات رنز بنا کر بینورا فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہوئے ، مختار احمد دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے اور  وہ بھی سات کے اسکور پر واپس پلٹ آئے،  مسٹر رپوفیسر بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور  گیارہ  رنز پر ناکام ہوگئے،  عمر اکمل بھی ہیر اسٹائل کی طرف بلے باز ی میں اسٹائل نہ مار سکے اور صرف چار پر ہی ہمت ہار کر پویلین لوٹ آئے۔

 

قومی بھابی کی موجودگی میں بھی سیالکوٹی منڈا  ناکام ہوگیا، اور اس میچ میں نہ بھابھی کا جادو چلا نہ شعیب کا بلا،  اور  صرف آٹھ  پر ہی اکتفا کر کے شعیب ملک واپس جا بیٹھے۔مایوس کن کارکردگی کے بعد انور علی کے ناتواں کندھوں پر جیت اور ٹیم کی سر بلندی کی ذمہ داری آپڑی، انور علی  عماد وسیم کے ساتھ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اسکور بورڈ میں 46 رنز کا اضافہ کیا اور آؤٹ ہو ئے۔ جس کے بعد عماد وسیم نے ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔


 

  دوسری جانب پہلے اوور میں سری لنکا نے سات رنز بنائے جبکہ دوسرے اوور میں کوشال پریرہ نے روایتی انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دو چوکے لگائے ، سری لنکا کی پہلی وکٹ چوبیس کے اسکور پر گری جب دلشان 10 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 

سری لنکا کو 32 رنز پر دوسری وکٹ کا نقصان پریرہ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب انہیں شعیب ملک نے کلین بولڈ کیا، سری لنکا کو 61 رنز پر تیسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب شاہد آفریدی نے سلوا کو 14 رنزپر آؤٹ کر دیا۔ مجموعی اسکور میں تین رنز کے اضافے پر شعیب ملک نے تسارا پریرہ کو آؤٹ کیا اور وہ صرف ایک رن ہی بنا سکے۔

 

سری لنکا نے پانچویں وکٹ جے سوریا کی صورت میں گری جو عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے اور 40 کے اسکور پر سہیل تنویر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ 145 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی چھٹی گری۔ کپو گیدرا 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 2 جب کہ سہیل تنویر، شاہد آفریدی ، انور علی اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پہلا ٹی 20 بھی پاکستان نے جیتا تھا اور سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دی تھی، ٹی 20 سیریز میں جیت کے بعد پاکستان کا دورہ سری لنکا یاد گار بن گیا، جس میں تینوں فارمیٹ میں شاہینوں نے فتح حاصل کی ہے۔ سماء

PAKVSSL

ahmed shahzad

Tabool ads will show in this div