غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

رواں سال کے ابتداِئی 3 ماہ میں 137 فیصداضافہ

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 137فیصد اضافہ ہوا، مجموعی بیرونی سرمایہ کاری ا51 کروڑ ڈالرز اضافے سے 88 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک نے موجودہ مالی سال میں بیرونی سرمایہ کاری کے اعدادوشمار جاری کردیے۔ جولائی تا ستمبر کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 137 فیصد اضافہ ہوا۔

تین ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 51 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جولائی تا ستمبر بیرونی نجی سرمایہ کاری 51 فیصد اضافے کے ساتھ 56 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز رہی۔

اس دوران ایکویٹی سیکیورٹیزمیں بھی سرمایہ کاری 112 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس مد میں جولائی تا ستمبر2 کروڑ27 لاکھ ڈالرز سرمایہ کاری آئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ابتدائی 3ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 3 اعشاریہ 1 فیصد کمی سے 54 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز رہی۔ستمبر میں 38 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز کی براہ راست بیرونی سرمایہ کی گئی۔

تین ماہ میں ناروے نے سب سے زیادہ 26 کروڑ37لاکھ ڈالرز، چین نے 10 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز سرمایہ لگایا۔ سب سے زیادہ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں 24 کروڑ64 لاکھ ڈالرز سرمایہ کاری ہوئی۔

foreign investment

Tabool ads will show in this div