وسیم اکرم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم  کے کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کوچ وسیم اکرم  کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، تاہم خوش قسمتی سے وسیم اکرم حملے میں محفوظ رہے، پولیس کے مطابق فائرنگ سے قبل دہشت گردوں نے وسیم اکرم کی گاڑی کو ٹکر بھی ماری، جس سے وسیم اکرم کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ تاہم فائرنگ کے بعد ملزمان فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں : اسپن کے شنہشاہ وسیم اکرم کی تیز رفتار ڈرائیونگ لے ڈوبی

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں وسیم اکرم محفوظ رہے ہیں، تاہم گولیوں کے نشان گاڑی پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات کیلئے پولیس نے وسیم اکرم کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا،  پولیس  کے مطابق وسیم اکرم نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے قریب کار ساز روڈ پر  واقع  نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بولنگ کوچنگ کیمپ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ بھی ہوسکتا ہے، تاہم اس سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ ، اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، تاہم کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

وسیم اکرم کا ابتدائی بیان :

پولیس کے مطابق ایک گولی وسیم اکرم کی گاڑی کے ٹائرپرلگی، واقعہ کے بعد میڈیا سے مختصر گفت گو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ  گاڑی کا نمبر نوٹ کرلیا گیا ہے، ابھی تو شاک میں ہوں زیادہ کچھ بات نہیں کرسکتا، حملےسے لگتا ہے کہ حملہ کرنے والا کوئی پروفیشنل تھا، ایک حملہ آور گاڑی سے اترا اور فائرنگ کردی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں وسیم اکرم نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کاکام ہےجس نےفائرنگ کی اسےڈھونڈیں، میرےساتھ یہ ہوسکتاہےتوعام شہریوں کےساتھ کیاہوگا، زندگی میں کبھی کوئی دھمکی نہیں ملی۔

حملہ آور کی گاڑی کا نمبر :

حملہ آور کی گاڑی کا نمبر اے ای جی 061 ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے موبائل فونز یا کچھ اور چھینے کی کوشش نہیں کی، ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔  گاڑی کا نمبر حاصل کرلیا گیا ہے۔ سماء

FOOTAGE

car

NATIONAL STADIUM

Tabool ads will show in this div