عمر اکمل،احمد شہزاد کیلئےبہت اوپرسےسفارش آئی تھی،مشاہد اللہ

مصباح دباؤ میں آگئے تھے
 

مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد اللہ خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ عمراکمل اور احمد شہزاد کو بہت اوپر سے آنے والی سفارش پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا،مصباح الحق  دباؤمیں آگئے۔

اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے دعویٰ کیا کہ عمراکمل اور احمد شہزاد کی ''بہت اوپر'' سے سفارش آئی تھی، مصباح الحق نہيں چاہتے تھے کہ دونوں ٹيم ميں آئيں۔

مشاہداللہ نےکہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کا نتيجہ يہ نکلا کہ پاکستان دوسرے درجے کی ٹيم سے ہارا۔

مشاہد اللہ نے مزید کہا کہ مصباح الحق دباؤ ميں آئے يہ ان کا قصور تھا، انھو ں نے 32 لاکھ روپے کی نوکری بچالی۔

ahmed shahzad

umer akmal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div