پاکستان ٹیم کی جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد

ویب ایڈیٹر:

لاہور: قومی کرکٹرز بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منارہےہیں، کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین بہت قربانیوں کے بعد ملی ہے، اسکی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم جب کامیابی حاصل کرتی ہے تو سب کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے۔ قومی جذبہ پیدا کرنے کیلئے اپنے بچوں کو بھی بزرگوں کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہوگا۔

جشن آزادی کے موقع پر آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منائے جبکہ دیگر کرکٹرز کا کہنا ہے کہ  زندہ قومیں آزادی کا جشن جوش و خروش سے مناتی ہیں، ہمیں بھی یہی جذبہ برقرار رکھنا چاہیئے۔ سماء

national team

all-rounder

pakistan cricket team

august 14

azadi Mubarak

Tabool ads will show in this div