کشتی رانی مقابلوں میں خواتین نے مردوں کو شکست دیدی

Nov 30, -0001

لاہور: یوم آزادی کی مناسبت سے لاہور کینال پر کشتی رانی کے مقابلے ہوئے ۔ جن میں خواتین کھلاڑی مردوں پر بازی لے گئیں ۔

جشن آزادی کے موقع پر کشتی رانی مقابلوں میں خواتین مردوں سے آگے نکل گئیں ۔ لاہور بوٹ کلب میں ہوئے مقابلوں میں دس میں سے پانچ ٹائٹل خواتین کے نام رہے ۔

چیرمین لاہور بوٹ کلب شاہد نذیر کے بقول ، کشتی رانی کا کھیل دن بدن مقبول ہورہا ہے اور کھلاڑیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔

کھلاڑی کہتے ہیں انہیں کھیل کا شوق ہے اگر تھوڑی سے تربیت اور سرپرستی مل جائے تو بین الاقوامی مقابلوں میں قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ سماء

girls

BOATING