لاہور میں قاتل ڈینگی نے مزید7افراد کی جانیں لے لیں،تعداد 138ہوگئی

اسٹاف رپورٹ
لاہور : لاہور میں ڈینگی مچھر نے مزید سات افراد کی جان لے لی ہے۔ شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 138 ہوگئی ہے۔

 گوجرانوالہ میں مزید سولہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 سروسزاسپتال لاہور میں زیرعلاج پینتیس سالہ فرحت، ستائیس سالہ زبیریہ، ساٹھ سالہ رفاقت بی بی اورچودہ سالہ ارسلان دم توڑگئے ۔ گنگا رام اسپتال میں گوجرانوالہ کی رہائشی چھبیس سالہ شکیلہ اور میواسپتال میں بیالیس سالہ صفدر بھی جاں بحق ہوگئے۔

لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو انچاس ہوگئی ہے۔ گوجرانوالہ کے سول اسپتال میں مزید سولہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ چھ افراد کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماء

میں

لاہور

کی

Hayatabad

نے

Charlie Hebdo

gandhi

Tabool ads will show in this div