پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو ماردیا

ملزم فرار

جھنگ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے جواں سالہ بیٹی کو گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

نادیہ نامی لڑکی نے کچھ عرصہ قبل پسندھ کی شادی کرکے جھنگ کے علاقہ محلہ حسنانہ میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پزیر تھی۔ بدھ کو نادیہ کا والد محمد اقبال اس کے گھر داخل ہوا اور اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا مگر جاتے ہوئے گھر والوں کو  بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کا قتل کر دیا ہے۔

ڈی پی او حافظ عطا الرحمان نے کہا کہ یہ بدھ کی صبح 6 بجے کا واقعہ ہے۔ نادیہ نے اپنی پسند کی شادی کی ہوئی تھی اور اس کے والدین اس سے ناراض تھے۔ آج ان کا والد ان کے گھر گیا اور ان کے گلے میں پھندا ڈال کر ان کو گھسیٹا ہے اور ادھر ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

مقتولہ کے رشتہ دار نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ یہ نہیں معلوم کہ اقبال کب اور کیسے گھر میں داخل ہوا مگر واقعہ کے بعد اس نے خود ہی بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کو قتل کردیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

honor killing

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div