پی سی بی کا پاکستان سپر لیگ طے شدہ وقت پر کرانے کا فیصلہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ طے شدہ وقت پر قطر یا یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے التواء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، قطر یا یو اے ای میں جہاں بھی وینیو دستیاب ہوا ٹورنامنٹ مقررہ وقت پر کرایا جائے گا۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے ہرممکن کوشش کررہا ہے، لیگ میں اسٹار کھلاڑیوں کی شمولیت یقینی بنائی جارہی ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div