باکسر عامر خان کا پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان
ویب ایڈیٹر :
اسلام آباد : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور اسپورٹس بورڈ کے درمیان اکیڈمی بنانے کا معاہدہ طے پاگیا۔ عامر خان کہتے ہیں پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
باکسر عامر خان پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں،اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے یقین ہے پاکستان سے باکسنگ کے چیمپئن نکلیں گے۔
عامرخان نےاس حوالے سے نوجوانوں کی ٹریننگ کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ اکیڈمی بن گئی تو ہوسکتا ہے پاکستان آجاوں۔ عامر خان نے انڈر13 فٹبال چیمپین شپ جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور نوجوانوں کے ساتھ باکسنگ رنگ میں اتر کر تصاویر بھی بنوائیں۔ سماء
AAMIR KHAN
BOXER
ring
academy
تبولا
Tabool ads will show in this div