پاکستان محفوظ ملک ہے،کھلاڑیوں کویہاں آناچاہیئے،باکسرعامرخان

ویب ایڈیٹر:


لاہور : عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان ہے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو یہاں آنا چاہیے، آئندہ دو سال کے دوران بڑا میڈل پاکستان لائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی تعمیر کر رہے ہیں، میری اگلی فائٹ نومبر کے آخر میں ہوگی، آئندہ دو سال کے دوران بڑا میڈل پاکستان لائیں گے۔

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے بڑا ٹیلنٹ موجود ہے، ان کا کہنا تھا کہ میری اکیڈمی مکس مارشل آرٹ کے نام سے کام کر رہی ہے، جس کے تحت ہم پاکستان، بھارت اور انگلینڈ کے باکسرز کے درمیان مقابلے کرائیں گے۔ سماء

ENGLAND

BOXER

ring

academy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div