پاکستان، نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
اسٹاف رپورٹ
لاہور : شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر ہے، نيوزی لينڈ بورڈ نے شاہینوں کے ساتھ سیریز کا اعلان کردیا، 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچ جنوری میں کھیلے جائیں گے۔
کرکٹ نيوزی لينڈ کے مطابق اگلے برس جنوری ميں شاہين بھريں گے اڑان اور جاپہنچيں گے کيويز کے ديس، گرين شرٹس اور بليک کيپس کے درميان ون ڈے اور ٹی 20 ميچز پر مشتمل سيريز ہوگی۔
دورہ نیوزی لینڈ کے دوران 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، سيريز کی ابتداء مختصر ترین فارمیٹ کے ميچز سے ہوگی، پہلا ٹی ٹوئنٹی 15 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ميچ 17 جنوری کو ہیملٹن جبکہ تيسرے ٹی 20 کیلئے 22 جنوری کو ويلنگٹن ميں ميدان لگ ےگا، تينوں ميچز فلڈ لائٹس ميں ہوں گے۔
تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے میچز25، 28 اور 31 جنوری کو ہوں گے، دوسرا ايک روزہ ميچ ڈے اينڈ نائٹ ہوگا۔ سماء