راول پنڈی میں نیشنل ٹی20ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


راول پنڈی : راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی، جس میں پی سی بی کے حکام نے بھی شرکت کی۔

ٹی ٹوئنٹی کے نیشنل ٹورنامنٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی پنڈی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پیٹرن ان چیف شکیل شیخ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا کوالیفائینگ مقابلہ یکم سے پانچ ستمبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ روزانہ تین میچ کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے کچھ میچز اسلام آباد کے ڈائمنڈ اور مرغزار گراؤنڈ میں بھی کھیلے جائینگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل چودہ ستمبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹکٹوں کی قیمت سو سے دوسو روپےرکھی گئی ہے۔ سماء

NATIONAL

T20

Tabool ads will show in this div