ٹی 20؛ انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دیدی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کارڈف : انگلینڈ نے سنسنی خيز مقابلے کے بعد آسٹريليا کو واحد ٹي 20 ميں 5 رنز سے شکست دے دی۔

مختصر طرز کی کرکٹ کا ميدان کارڈف ميں سجا، جہاں آسٹريليا نے ٹاس جيت کر پہلے فيلڈنگ کا فيصلہ کيا، اوئن مورگن کے 74 اور معين علی کے جارحانہ 72 رنز کی بدولت انگلينڈ نے 20 اوورز ميں 5 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔

جواب ميں آسٹريليا کے 2  بلے باز صرف 12 رنز پر پويلين لوٹ گئے، اسٹيون اسمتھ نے چارج سنبھالا تو گوروں کو ايسا دھویا کہ صرف 53 گيندوں پر 90 رنز بنا ڈالے ليکن فتح نہ دلاسکے۔

آسٹريلوی ٹيم 8 وکٹوں پر 177 رنز ہی بنا پائی اور مقابلہ صرف 5 رنز سے انگلینڈ کے نام رہا۔ معین علی کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سماء

ENGLAND

Moin Ali

Tabool ads will show in this div