بوم بوم آفریدی مداحوں سے ملاقات کیلئے فیس بک پرآگئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : بوم بوم آفریدی مداحوں سے تیس منٹ کی آن لائن ملاقات کیلئے فیس بک پر آئے تو دلچسپ سوالات بھی آئے۔

شاہدآفریدی کھیلیں یا بولیں ،،دھوم مچاتے ہیں مگر سیر کو سوا سیر جب ہوا، جب آفریدی تیس منٹ تک دستیاب ہوں، جواب ملا تیس منٹ کریز پر بھی رک جایا کریں۔ ایک بھارتی پرستار نے لالہ سے خوب پیار جتایا، شاہد آفريدی نے بھی پیار بھرا جواب دیا۔

سوال ہوا خطرناک کون کوہلی یا یووراج، جواب ملا ميں۔ پوچھا گیا، فیورٹ بالی ووڈ اسٹار کون تو انہوں نے بتایا دلیپ کمار، شاہد آفریدی یہ بتائیں پی ٹی آئی جوائن کریں گے تو لالہ نے دوٹوک جواب دیا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ دلچسپ گفت گو نے لالہ کو بھی خوب انٹرٹین کیا۔ سماء

boom boom afridi

Tabool ads will show in this div