پورا بھارت ایک چھکے کی مار ہے ، جاوید میدانداد
ویب ایڈیٹر :
کراچی : یوم دفاع کے موقع پر کرکٹرز بھی ملی جذبے سے سرشار ہوگئے، سماء سے خصوصی گفت گو میں لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پورا بھارت صرف ایک چھکے کی مار ہے۔
شارجہ میں روایتی حریف دشمن بھارت کے خلاف تاریخی چھکا لگانے والے سابق پاکستانی کپتان جاوید میاں داد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی عوام کو پیغام دیا کہ وہ اپنے وزیراعظم کے بیانات کا نوٹس لیں، ورنہ مودی اپنی قوم کو ڈبو دیں گے۔ سماء