آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ

اسٹاف رپورٹ

لندن : آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، واٹسن ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق واٹسن نے ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کردیا، شین واٹسن طویل عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ میں آؤٹ آف فارم تھے۔

واٹسن کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انہوں نے دوستوں سے مشورے کے بعد کیا، ابھی ان کی کرکٹ باقی ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ بڑے فارمیٹ میں ان کی کارکردگی معیاری نہیں۔

کینگروز کے 34 آل راؤنڈر ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ سماء

ENGLAND

T20

ODI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div