بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کی پاکستان آمد،سیکیورٹی انتظامات مکمل

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


لاہور : بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد نے پاکستان میں کام شروع کردیا، چیئرمین کرکٹ بورڈ سے ملاقات اور ڈائریکٹر سیکورٹی سے بریفنگ لی۔

بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کی پاکستان آمد سے پہلے سیکیورٹی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گیا، دو رکنی سیکیورٹی وفد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے کراچی میں ملاقات کی، چیئرمین پی سی بی نے وفد کو سیکیورٹی سے متعلق یقین دہانیاں کروائیں۔

ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل ریٹائرڈ اعظم نے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی، بنگلہ دیشی وفد کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد لاہور روانہ ہوجائے گا، بنگلہ دیشی ویمنزٹیم اپنے دورہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سمیت ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گی۔ سماء

BANGLADESH

WOMEN CRICKET TEAM

Tabool ads will show in this div