تیسرا ون ڈے؛ انگلینڈ کا سیریز میں شاندار کم بیک، آسٹریلیا کو شکست
اسٹاف رپورٹ
لندن : انگلینڈ کی تباہ کن بولنگ کے آگے آسٹریلوی بیٹنگ لائن منہ کے بل گر پڑی، تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ترانوے رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، میزبان ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز کا اسکور 1-2 کردی۔
اولڈ ٹریفورڈ ميں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، انگلش کھلاڑیوں نے 8 وکٹ پر 300 رنز کا پہاڑ کھڑا کرديا، جیمز ٹیلر نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 101 رنز بنائے، کپتان اوئن مورگن نے 62 اور جيسن رائے نے 63 رنز کی باری لی۔
آسٹریلوی ٹیم 301 رنز ہدف کے تعاقب میں 207 رنز پر ہی ہمت ہار گئی، انگلش ٹیم کو 93 رنز کی شاندار فتح نصیب ہوئی، معین علی نے 32 رنز کے عوض 3 کینگروز بلے بازوں کو پویلین بھیج کر آسٹریلوی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی، لیام پلنکٹ نے بھی تین شکار کئے۔
انگلش سنچری ميکر جیمز ٹیلر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سماء