مولاناکا دھرناکرپٹ لوگوں کوجیلوں سے نکالنے کیلئے ہے، گورنر سندھ

بچے غیرسیاسی ہوتے ہیں،دھرنے میں جانے سے روکا جائے،عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا کرپٹ لوگوں کو جیلوں سے باہر نکالنے کیلئے ہے، کم عمر بچوں کو دھرنے میں جانے سے روکا جائے کیونکہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں خوش ہیں، مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کا ہمارے دھرنے سے موازنہ کرنا غلط ہے، ہم نے کرپٹ حکومت کو ہٹانے کیلئے دھرنا دیا تھا جبکہ یہ دھرنا کرپٹ لوگوں کو جیلوں سے باہر نکالنے اور احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے ہے۔

مزید جانیے : شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کاافتتاح 

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب دھرنے کیلئے مدارس کے بچوں کو استعمال کررہے ہیں، کم عمر بچے اگر دھرنے میں جارہے ہیں تو انہیں روکا جائے، کیونکہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں، آج ملک میں جو کیفیت ہے اس میں مثبت پہلو کافی ہیں، لاء اینڈ آرڈر صورتحال کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، اچھا ہے یا برا، دونوں صورتوں میں اس کا کریڈٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال دوبارہ خراب ہوتی نظر آرہی ہے، صوبائی حکومت کو مدد کی ضرورت ہے ہے تو بتائے وفاق ہر ممکن مدد کرے گا، صنعتیں صرف سندھ میں بند ہورہی ہیں کسی اور صوبہ میں ایسا نہیں، وزیراعظم کا پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچا دیا ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ  بات ہورہی ہے اور وہ ہم سے خوش ہیں، کوئی ناراضگی نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وفاق اور سندھ کے درمیان کوئی جنگ نہیں، اگر کوئی جنگ چاہ رہا ہے تو وہ مولانا فضل الرحمن ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار یا بات چیت کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو مولانا چاہیں گے ویسا ہی ردعمل ملے گا۔

FAZAL UR REHMAN

Imran Ismael

Tabool ads will show in this div