ملا عمرکی ہلاکت کے باوجود مذاکرات جاری رہنے چاہیئں،امریکا
اسٹاف رپورٹ:
واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے ملا عمرکی ہلاکت کے باوجود مذاکرات جاری رہنے چاہیئں، پاکستان کا کردار اس حوالے سے قابل تعریف ہے، طالبان اورافغان حکومت کے پاس قیام امن کا بہترین موقع ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کا تعمیری کردار سراہتے ہوئے طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے پر زوردیا ہے۔ ترجمان مارک ٹونر نے نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ طالبان قیام امن کا یہ موقع ضائع کیے بغیر سیاسی نظام کا حصہ بن جائیں، بصورت دیگر افغانستان پھر لڑائی کی دلدل میں پھنس جائے گا۔
امریکا مصالحتی عمل جاری رکھنے کا خواہاں ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل ثبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوگی۔ سماء