برطانیہ میں طیارہ حادثہ، اسامہ بن لادن کی سوتیلی والدہ اور بہن ہلاک

ویب ایڈیٹر:


ہیمشائر:برطانیہ کے شہر ہیمشائرمیں چھوٹا جیٹ طیارہ لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ بن لادن خاندان کی ملکیت تھا اور حادثے میں اسامہ بن لادن کی سوتیلی والدہ اور بہن ہلاک ہوئیں۔


برطانوی میڈیا کے مطابق ہیمشائر کے ہوائی اڈے کے قریب جیٹ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، حادثہ میں پائلٹ اور 3 مسافر ہلاک ہوئے۔ برطانیہ میں سعودی سفیرمحمد بن نواف السعود نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس حادثے میں اسامہ بن لادن کی سوتیلی والدہ اور سوتیلی بہن ہلاک ہوئیں، واقعہ پرافسوس ہے۔

سعودی حکام نے برطانوی حکام سے لاشوں کی حوالگی کیلئے رابطہ کیا ہے تاکہ سعودی عرب میں تدفین کی جاسکے۔عینی شاہدین کے مطابق طیارے نے گرنے سے پہلے آگ پکڑلی تھی۔ سماء

CRASH

UNITED KINGDOM

osama bin ladin

Tabool ads will show in this div