ہالی ووڈاداکارہ نےعابدہ پروین کوروحانی والدہ قراردےدیا

جاڈا ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ ہیں

پاکستان کی معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی شہرت صرف اپنے ملک تک ہی محدود ہی نہیں۔ بیرون ملک بھی لاکھوں لوگ ان کی گائیکی کے مداح ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا پنکٹ اسمتھ نے عابدہ پروین کو اپنی روحانی والدہ قرار دیا ہے۔ جاڈا معروف ترین ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ ہیں۔

جاڈا نے بیرون ملک ہونے والے صوفی میوزک فیسٹول میں عابدہ پروین کے ساتھ بنائی جانے والی تصاویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئرکیں۔ اداکارہ نے ’’گھوم چرکھڑا‘‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عابدہ پروین کو اپنی ’’روحانی والدہ ‘‘ قراردیا۔

جاڈا کے مطابق وہ صوفی میوزک کی سب سے بڑی مداح ہیں اورعابدہ پروین کو بےانتہا پسند کرنے کی وجہ یہی بنی۔ جاڈا خود بھی گیت نگاری کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ بیک وقت اداکارہ، گلوکارہ، کامیڈین و رائٹر جاڈا نے اس سے قبل بھی عابدہ پروین کواپنی پسندیدہ ترین صوفی گلوکارہ قراردیا تھا۔

انسٹاگرام پرعابدہ پروین اورراحت فتح کی کوک اسٹوڈیوسیزن 7کی ایک پرفارمنس ’’چھاپ تلک ‘‘ سے مختصرویڈیو شیئرکرتے ہوئے جاڈا کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ان کے پسندیدہ ترین صوفی گائیک ہیں۔

Abida Parveen

Jada Pinkett Smith

SPRITUAL MOTHER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div