پولیس نے جمشید دستی کی بس تحویل میں لے لی

عدم رجسٹریشن کے علاوہ نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی

سابق ایم این اے اورسربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کی زیرملکیت بس کی عدم رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ جعلی نکلنے پر پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق جمشید دستی نے بس کی رجسٹریشن نہیں کروائی ہوئی تھی جبکہ اس پر لگائی گئی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی جس کے بعد بس کوتحویل میں لے لیا گیا ہے۔

معاملے پرموقف دیتے ہوئے جمشید دستی نے الزام عائد کیا کہ حکومت سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

جمشید دستی کے مطابق بس وفاقی حکومت نے ان کی لاحی تنظیم کوعطیہ کی تھی جس کےکاغذات حکومت کے پاس ہیں، اس لیے بس کی رجسٹریشن کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

MUZAFFARGARH

BUS

Tabool ads will show in this div