کینیا کے ایتھلیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

فیڈریشن کا ریکارڈ تسلیم کرنے سےانکار

کینیائی ایتھلیٹ کِپچوگی نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ 2 گھنٹوں سے کم وقت میں میراتھن ریس مکمل کرنے والے پہلے ايتھيليٹ بن گئے۔

ايتھليٹ کِپچوگی نے آسٹريا کے دارالحکومت ويانا ميں ہونے والی 42 اعشارئيہ 2 کلو میٹر لمبی ریس ايک گھنٹے 59 منٹ اور40 سیکنڈز میں مکمل کی۔

 

يہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ايتھيليٹ نے 42 اعشارئيہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے سے کم وقت میں طے کیا۔

 

تاہم ورلڈ ایتھلیٹک فیڈریشن نے اس ریکارڈ کو تسلیم کرنے سے انکارکر دیا ہے، کیونکہ یہ ریکارڈ اوپن چیمپئن شپ میں قائم نہیں ہوا۔

ELIUD KIPCHOGE

Tabool ads will show in this div