یورپی یونین کی شہید وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے کی مذمت
ویب ایڈیٹر:
برسلز : یورپی یونین نے وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی دہشتگردی کی جنگ میں قربانیوں کو قابل تحسین سمجھتے ہیں۔
یورپین یونین کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں.
اعلامیے میں دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قابل تحسین سمجھتے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرکے دنیا کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ اٹک کے علاقے حضرو سے سات کلومیٹر دور گاؤں شادی خان میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیڑے پر گیارہ بجے کے قریب خود کش حملے میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ، ڈی ایس پی حضرو سرکل شوکت شاہ سمیت 20 افراد شہید جب کہ 20سے زائد شدید زخمی ہوئے۔ واقعہ پر تمام سیاسی ، مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت ، جب کہ آرمی چیف، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر دیگر حکام کی جانب سے شہید شجاع کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سماء