چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 8 افراد ہلاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

بیجنگ : چین کے صوبہ سی چوان میں طوفانی بارش اور سیلاب کی زد میں آکر 8 افراد ہلاک اور 70 لاپتہ ہوگئے، امدادی کام جاری ہیں۔

صوبہ سی چوان کی کاؤنٹی زیونگ میں سیلاب نے تباہی مچادی، 146.4 ملی میٹر بارش نے معمولات زندگی اتھل پتھل کردیے، مکانات میں پانی داخل ہوگیا، املاک ڈوب گئیں۔

بارش کے باعث مویشی بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں، ضروریات زندگی تک رسائی ممکن نہ رہی، مٹی کے تودے گرنے سے بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سماء

China Sichuan Rainstorms