ملائیشیا میں وزیراعظم پر کرپشن کا الزام، استعفے کا مطالبہ
ویب ایڈیٹر:
کوالالمپور: ملائیشیا میں حکومت کی وارننگ کے باوجود شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات کا مطالبہ لئیے ہزاروں افراد سڑکوں پہ آگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نجیب رزاق پر 70 کروڑ ڈالرز کی کرپشن کا الزام لگنے کے بعد لوگوں نے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔
کوالالمپور میں گرتی معیشت کی بحالی اور آزادانہ انتخابات کا مطالبہ لئیے دس ہزار افراد نے ریلی نکالی اور وزیراعظم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔
واضع رہے کہ حکومت نے مظاہرہ کرنے پرپابندی عائد کررکھی تھی۔ سماء