ایلان کُردی کی بند آنکھیں، عالمی قوتوں کا ضمیر جگانے لگیں

اسٹاف رپورٹ

لندن : شامی بچے کی تصویر نے برطانوی وزیراعظم کو بھی ہلا ڈالا، اپنے بیان میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ ایک باپ ہونے کے ناطے ایلان کُردی کی تصویر نے انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

ڈیوڈ کیمرون نے اپنے حالیہ بیان میں شامی بچے کی موت اور شائع ہونیوالی تصویر پر شدید غم کا اظہار کیا، برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ انہیں باپ ہونے کے ناطے تصویر دیکھ کر بے حد دکھ ہوا، برطانیہ ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ جلد شامی پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں جگہ دینے کا اعلان کرسکتا ہے۔

ایلان کردی 3 سالہ شامی پناہ گزین تھا جو اپنے خاندان کے ہمراہ ترکی کے ساحلی علاقے میں ڈوب گیا تھا، گزشتہ روز اس کی لاش ساحل پر پائی گئی۔ سماء

aylankurdi

syrianchild

David Cameron

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div