پیپلزپارٹی کا مؤقف واضح ہے، اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دینگے، خورشید شاہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں وفاقی حکومت مسائل حل کرنے پر توجہ دے، اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، چوہدری نثار کے معاملات اپنی جماعت میں بھی الجھ گئے ہیں۔


لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے خيبرپختونخوا ميں تحريک انصاف کی حکومت پر بھی طنز کے نشتر چلائے، بولے صوبے ميں ٹماٹر 2 اور آٹا  5 روپے کلو ميں مل رہا ہے، جبکہ گھی مفت دستياب ہے۔


خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اداروں کی نجکاری سے متعلق پیپلزپارٹی کا مؤقف واضح ہے، حکومت نے مسائل حل نہ کئے تو اس سے 10 گنا زائد لوگ باہر آئیں گے۔


انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے معاملات اپنی جماعت میں بھی الجھ گئے ہیں، آمر سے لڑنے والی جماعت صرف پیپلزپارٹی رہی ہے۔ سماء

کی

کا

law

bombings

Tabool ads will show in this div