اسلام آباد میں شہریوں کیلئے چلتا پھرتا تھانہ

مزید 4 سہولت وین متعارف کروانے کا بھی ارادہ

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ راولپنڈی کے بعد وفاقی پولیس نے بھی شکایات کے اندراج سمیت شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سہولت وین متعارف کروا دی ہے۔

اسلام آباد میں متعارف کروائی گئی یہ وین چلتا پھرتا تھانہ ہے۔ کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانا ہو یا گمشدگی رپورٹ کا اندراج کروانا ہو، گاڑی کی ویریفکیشن یا ایف آئی آر کی کاپی کا حصول، یہ تمام سہولیات اس وین کے ذریعے دستیاب ہونگی۔

موبائل فیسلیٹیشن وین پر عوام کا مثبت ردعمل دیکھ کر پولیس حکام اس سہولت کا دائرہ مزید وسیع کرنے پرغور کررہے ہیں۔ پولیس کا مستقبل میں ایسی مزید 4 گاڑیاں متعارف کروانے کا منصوبہ ہے۔ شہریوں نے اس سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

islamabad police

Tabool ads will show in this div