سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا آپریشن مدد جاری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ:


سکھر : سیلاب کے متاثرہ اضلاع میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن"مدد" جاری ہے۔ آپریشن کے دوران پاکستان نیوی کی امدادی ٹیموں نے ضلع سکھر کے مختلف علاقوں سے تین سو بہترافراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان افراد کو ضلع سکھر کے متاثرہ علاقوں سعید آباد ، گوٹھ علی نواز، حسین بخش لاشاری،صحبت بلوچ اور کنگری سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

پاک بحریہ نے سجاول میں اپنا ریلیف آپریشن ہیڈ کوارٹرزقائم کیاہے۔ غوطہ خوراور ریسکیو ٹیمیں کنگری، گھوٹکی، خیر پور، بدین، سکھر اور جاتی کے مقامات پر امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں جو زولو بوٹس، پانی نکالنے والے پمپس، لائف جیکٹس سے لیس ہیں۔ متاثرین سیلاب کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے ریسکیو ٹیموں کو جان بچانے والی ادویات بھی فراہم کی گئیں ہیں۔

کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیئے لاہور، اورماڑہ، مکران، پسنی، گوادر ، جیوانی، تربت، شاہ بندراورسجاول میںتعینات پاک بحریہ کی ٹیمیں پوری طرح تیار ہیں۔ ان علاقوں سے متاثرین کے بحفاظت انخلا ، لاپتہ افراد کی تلاش اور انہیں محفوط مقامات پر منتقل کرنے، فوری طبی امداد کی فراہمی اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ضروری سازو ساما ن اور دیگر اشیاءکی منتقلی کو بھی یقینی بنایا جا چکا ہے۔ سماء

SUKKUR

Tabool ads will show in this div